Friday, May 17, 2024

ایوان صدر میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب، اہم عسکری اور سول شخصیات کی شرکت

ایوان صدر میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب، اہم عسکری اور سول شخصیات کی شرکت
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایوان صدر میں عسکری اعزازات دینے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ ، ائیر فورس کے سربراہان سمیت اہم عسکری اور سول شخصیات کی شرکت ہوئی۔

کرنل مجیب الرحمان شہید کیلئے بعداز شہادت ستارہ بسالت کا اعزاز، کمانڈر سید کامران سعید گیلانی کو ستارہ بسالت کا ایوارڈ دیا گیا۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کیلئے ستارہ بسالت کا اعزاز، لیفٹیننٹ کمانڈر حماد حسن میکن کو ستارہ بسالت کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان شہید کیلئے ستارہ بسالت کا ایوارڈ ، حوالدار ناصر محمود شہید کیلئے بعداز شہادت ستارہ بسالت کا اعزاز، نائیک فرہاد حسین مغل شہید کیلئے ستارہ بسالت کا ایوارڈ ، سپاہی محمد شمیم شہید کیلئے بعداز شہادت ستارہ بسالت کا اعزاز ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

میجر جنرل سعید نصرت رضا کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ ریئرایڈمرل اطہر سلیم اور ریئرایڈمرل عدنان خالق کیلئے ہلال امتیاز ملٹری کا اعزاز ، ریئرایڈمرل احمد فوزان کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ میجر جنرل شہلا ایم بقائی اور میجر جنرل وسیم عالمگیر کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ میجر جنرل فرخ سعید اور میجر جنرل سید نجیب احمد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ میجرجنرل طاہر سردار اور میجر جنرل خورشید محمد اترا کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ ایئروائس مارشل راجا فہیم شہزاد کیانی کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔