Friday, March 29, 2024

ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
July 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقدہوئی ۔ صدر ڈاکٹرعارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک بنانے کا عزم رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔ وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق کا کہنا تھا کہ  اقلیتوں کیلئے نیا پاکستان محفوظ  اور بہترین ہوگا۔ ایوان صدر کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک بنانے کا عزم رکھتے ہیں،ریاست مدینہ کے آئیڈیاز کو ملک میں نافذ کرناچاہتے ہیں،نئے پاکستان کے قیام میں قائداعظم اورعلامہ اقبال کے افکار کوبھی  مدنظر رکھا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے،کرتارپورراہداری پر سکھ کمیونٹی کو تمام سہولیات دی جائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان واحد ملک جو اسلام کے نام پر بنا،چاہتا ہوں  یونیورسٹیوں میں ریاست مدینہ پر پی ایچ ڈی کی جائے۔ وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی تلقین کرتا ہے،اقلیتوں کیلئے نیا پاکستان محفوظ  اور بہترین ہوگا۔اقلیتوں کے مسائل سے چشم پوشی نہیں کرسکتے،اقلیتوں کے خاص تہوارکوایک سال سے منارہے ہیں۔