Saturday, May 18, 2024

ایوان بالا نے سینیٹ کے لوگو میں تبدیلی کی منظوری دیدی

ایوان بالا نے سینیٹ کے لوگو میں تبدیلی کی منظوری دیدی
May 6, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایوان بالا نے سینیٹ کے لوگو میں تبدیلی کی منظوری دیدی، پاکستان سینیٹ کے ساتھ ہاؤس آف فیڈریشن بھی تحریر،نیا لوگو ایوان میں لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی کے باعث ایوان بالا کو وفاق کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سینیٹ کے لوگو میں تبدیلی کرتے ہوئے سینیٹ آف پاکستان کے بجائے پاکستان سینیٹ ہاؤس آف فیڈریشن تحریر کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ نے لوگو میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد نیا لوگو ایوان میں لگا دیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق تیاری پر کسی قسم کا کوئی خرچ نہیں آیا۔ لوگو میں تبدیلی سینیٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے کی اور اس میں صرف ایک جملہ تبدیل کیا گیا ہے۔