Thursday, May 9, 2024

ایوان بالا میں میٹرنٹی اور پیٹرنٹی بل کثرت رائے سے منظور

ایوان بالا میں میٹرنٹی اور پیٹرنٹی بل کثرت رائے سے منظور
January 27, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) ایوان بالا نے میٹرنٹی اور پیٹرنٹی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بچے کی پیدائش کے وقت والدہ کو 6 ماہ اور والد کو تین ماہ کی چھٹی ملے گی۔ بل سینیٹر قراۃ العین مری نے پیش کیا جس میں کہا گیا بچے کی پیدائش کے وقت والدہ کو 6 ماہ اور والد کو 3 ماہ کی رخصت دی جائے۔ والدہ کو تین ماہ اور والد کو ایک ماہ کی بغیر تنخواہ اضافی چھٹی دینے کی سفارش بھی کی گئی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمت دینے والا ملازمین کو چھٹی نہیں دیتا تو کارروائی کی جائے۔ سینیٹر قراۃ العین مری نے کہا سرکاری اداروں میں خواتین کو میٹرنٹی چھٹی نہیں دی جاتی، کہا دیا جاتا ہے اتنے بچے پیدا نہ کریں۔ حکومت نے بل کی مخالفت کر دی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہمارے قانون میں 90 دن میٹرنٹی چھٹی دی جاتی ہے۔ پیٹرنٹی لیو کو کم کرکے 15 دن کیا جائے، دنیا میں کہیں بھی اتنی طویل پیٹرنٹی لیو نہیں دی جاتی۔ ایوان بالا نے تو بچے کی پیدائش پر والدین کو طویل چھٹیاں دینے کا بل منظور کرلیا ہے تاہم حکومت کی مخالفت سے نظر آتا ہے کہ یہ بیل اتنی آسانی سے منڈھے نہیں چڑھ سکے گی۔