Wednesday, May 22, 2024

ایوان بالا میں شہریار آفریدی کی منشیات سے ادویات بنانے کی فیکٹری کا چرچا

ایوان بالا میں شہریار آفریدی کی منشیات سے ادویات بنانے کی فیکٹری کا چرچا
February 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایوان بالا میں شہریار آفریدی کی منشیات سے ادویات بنانے کی فیکٹری کا چرچا، مشاہد اللہ خان نے نام لئے بغیر شہریار آفریدی پر طنز کیا اور بولے پہلے تو ایسا نہیں ہوسکا لیکن اب انڈسٹری اور برآمدات ضرور بڑھیں گی۔ وزیرمملکت نے منشیات سے وادی تیراہ میں ادویات بنانے کی فیکٹری لگانے کا اعلان کیا تو معاملہ سینٹ تک جا پہنچا، مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے شہریار آفریدی کا نام لئے بغیر طنز کے نشتر برسا دیئے۔ مشاہد اللہ خان نے مزید کہا وزیر منشیات کی خواہش پوری ہوگی تو اب انڈسٹری لگے گی اور برآمدات ضرور بڑھیں گی۔ سینیٹر مشاہداللہ خان نے مزید کہا وزیراعظم کہتے ہیں گندم اور چینی مافیا کا پتہ ہے،عمران خان ہر بات سیکنڈ میں بتادیتے ہیں یہ بھی بتائیں مافیا کون ہے؟ انہوں نے کرونا وائرس پر کہا پوری قوم کو چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہئے کیونکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔