Sunday, September 8, 2024

ایوان بالا میں بھی ماڈل ایان علی کے چرچے

ایوان بالا میں بھی ماڈل ایان علی کے چرچے
January 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)دلفریب اداؤں سے کوئی نہ بچ پایا سینیٹ میں بھی ماڈل ایان علی کے خوب چرچے ہوئے سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ آج کل ملکی مفاد کے بجائے ماڈل ایان کی خبریں خوب چلتی ہیں جس پر رضاربانی نے ان سے استفسار کیا کہ آج کل آپ بھی اداکاروں سے متعلق بہت باتیں کرتے ہیں حمداللہ نے کہا کہ میڈیا پر کیس کی نہیں ماڈل کی خوبصورتی کی باتیں ہوتی ہیں یہ بتایا جاتا ہے  کہ ایان نے  لباس کیسا پہنا اور چشمہ کون سا لگایا۔ ماڈل پر مکالمہ خوب چلا جس پر ارکان بھی محظوظ ہوتے رہے  گزشتہ دنوں  ایوان میں  بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے ۔