Saturday, April 27, 2024

ایوارڈزواپس کرنےوالےفلمسازوں،فنکاروں کی حمایت کرتاہوں: شاہ رخ خان

ایوارڈزواپس کرنےوالےفلمسازوں،فنکاروں کی حمایت کرتاہوں: شاہ رخ خان
November 2, 2015
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈفلم انڈسٹری کے کنگ خان نے کہاہے کہ بھارت میں مذہبی عدم برداشت بڑھتا جارہا ہےکہتے ہیں جن فلمسازوں اورفن کاروں نے ایوارڈزواپس کئے  وہ ان کی حمایت کرتے ہیں تاہم وہ بھارتی حکومت کی جانب سے دئیے گئے اعزازات کوواپس نہیں کرینگےجبکہ مشہورتاریخ دان شیکھرپاٹھک نے پدماشری ایوارڈواپس کردیا۔ تفصیلات کےمطابق مودی سرکارکے اقلیتوں پرمظالم کے خلاف بالی ووڈسپراسٹارشاہ رخ خان بھی میدان میں آگئےکنگ خان نےاپنی گولڈن جوبلی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سے سیکولرازم کاخاتمہ کسی بھی محب وطن کی طرف سے ملک کے خلاف سب سے بڑا جرم ہوگا۔ شاہ رخ خان کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب کئی فلم ساز اورفن کار ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے باعث اپنے ایوارڈزپہلے ہی واپس کرچکے ہیں جبکہ کنگ خان نے کہاہے کہ جن فلمسازوں اورفن کاروں نے ایوارڈزواپس کئے ان کی حمایت کرتے ہیں  تاہم وہ بھارتی حکومت کی جانب سے دئیے گئے اعزازات واپس نہیں کرینگےجبکہ بھارتی مورخ شیکھرپاٹھک نے اقلیتوں پرمظالم کے خلاف احتجاجاً پدماشری ایوارڈواپس کردیا ۔ morakh shah