Sunday, September 8, 2024

اینی میٹڈ فلم ”ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا

اینی میٹڈ فلم ”ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا
August 9, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) دو ہزار بارہ کی ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”ہوٹل ٹرانسلوانیا“ کے سیکوئل ”ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو“ کے آفیشل ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی کامیڈی فلم کی کہانی ڈریکولا کے کردار کے گرد گھومتی ہے جس میں جنات کے لیے فائیو سٹار ریزارٹ بنایا جاتا ہے۔ پروڈیوسر مشعل مرڈوکا کی اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی وڈ اداکار ایڈم سینڈلر، گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور ڈیوڈ سپیڈ کی آواز میں کروائی گئی ہے۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم پچیس ستمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔