Saturday, May 11, 2024

اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کا رنگا رنگ پریمیئر ، ستاروں کی شرکت

اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کا رنگا رنگ پریمیئر ، ستاروں کی شرکت
November 18, 2019
لندن (92 نیوز)لندن میں ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم فروزن 2 کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں سنو وائٹ کارپٹ پر فنکاروں نے بھی خوب جلوے بکھیرے، پرنسس ایلسا اپنی بہن اینا اور دوست اولِف کے ہمراہ بائیس نومبر کو بڑی اسکرین پر تہلکہ مچائیں گی۔ برف کی شہزادی چھ سال بعد آرہی ہے پھر سے اپنا جادو جگانے، ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم کا لندن میں یورپیئن پریمیئر سجا  ، فلم کی کاسٹ نے سنو وائٹ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے  اور وہ بھی کرداروں کے روایتی گیٹ اَپ میں، اولِف نے بھی اپنی شرارتوں سے خوب توجہ سمیٹی۔ ڈزنی کی یہ مووی دو ہزار تیرہ کی بلاک بسٹر فروزن کا سیکوئیل ہے ، جس کی کہانی برف کی شہزادی ایلسا کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی بہن اینا کے علاوہ دوستوں کرسٹوفر اور اولِف کے ساتھ سلطنت کے تاریخی راز جاننے نکلتی ہے۔ ایڈونچر کے ساتھ مزاح کا تڑکہ لیے اینی میٹڈ مووی فروزن ٹو بائیس نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔