Wednesday, April 24, 2024

اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو نے مزید آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا

اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو نے مزید آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا
December 2, 2019
 لاس انجلس (92 نیوز) برفانی شہزادیوں کا دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر قبضہ برقرار ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو نے مزید آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔ ایلسا ،اولاف،اینا، کرسٹوف اور سوین کے ایڈونچرز شائقین کو پسند آگئے ۔ اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کا  جادو دوسرے ہفتے بھی سر چڑھ کر بولا۔ فلم نے امریکی باکس آفس پر مزید آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا جس کے بعد دنیا بھر میں اِس کی مجموعی آمدنی تہتر کروڑ  پچاسی لاکھ ڈالر ہو گئی ہے ۔ امیر ناول نگار کے  قاتل کی کھوج پر مبنی تھرلر فلم"نائیوز آؤٹ "دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم نے دو کروڑ ستر لاکھ ڈالر کمائے۔ آٹو موبل انڈسٹری کے دو بڑے ناموں کے درمیان اجارہ داری کی جنگ دکھاتی فلم "فورڈ ورسز فراری"ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کیساتھ تیسری نمبر پر رہی ۔