Sunday, September 8, 2024

اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ سوا چار کروڑ ڈالر کما کر بدستور پہلے نمبر پر فائز

اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ سوا چار کروڑ ڈالر کما کر بدستور پہلے نمبر پر فائز
July 4, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا تیسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ فلم نے مجموعی طور پر سینتیس کروڑ تئیس لاکھ ڈالرز کا بزنس کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ اس ہفتے چار کروڑ انیس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ فلم نے تین کروڑ اکاسی لاکھ ڈالر بزنس کیا۔ فلم ”دی پرج۔ الیکشن ائیر“ پہلے ہی ہفتے تین کروڑ نو لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسرے نمبر پر ہے۔ فلم ”دی بی ایف جی“ بھی پہلے ہفتے ایک کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم ”انڈی پینڈس ڈے۔ ریسرجنس“ ریلیز کے دوسرے ہفتے ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔