Friday, May 3, 2024

اینی میٹڈ فلم ”دی لیگو ننجا گو مووی“ کا ٹریلر بچوں میں مقبول

اینی میٹڈ فلم ”دی لیگو ننجا گو مووی“ کا ٹریلر بچوں میں مقبول
March 5, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی لیگو ننجا گو مووی“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”دی لیگو ننجا گو مووی“ کی کہانی چھ ایسے ننجاز کے گرد گھومتی ہے جن کو دشمن سے انتقام لینے کے لیے غیرمعمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔

ننجا ٹیم دشمن کو خوب مزہ چکھاتی ہے۔ فلم میں معروف اداکار جیکی چن، ڈیو فرانکو، مائیکل پینا، فریڈ آرمین، کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز نے پس پردہ آوازوں کا جادو جگایا ہے۔

ماردھاڑ اور قہقہوں کا تڑکا لیے یہ اینی میٹڈ فلم بائیس ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ بچے ٹریلر دیکھ کر فلم کا بے چینی سے انتطار کر رہے ہیں۔