Friday, April 26, 2024

اینی میٹڈ فلم ’’دا لیگو بیٹ مین‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

اینی میٹڈ فلم ’’دا لیگو بیٹ مین‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری
January 18, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اینی میٹڈ فلم ’’دا لیگو بیٹ مین‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔ فلم دس فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ایکشن ہیرو کردار بیٹ مین کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگو بیٹ مین‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کرس میک کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دا لیگو مووی‘‘ کا سیکوئل ہے۔ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں وِل آرنیٹ، روساریو ڈوسن، رالف فینس، مائیکل کیرا اور ماریہ کارے سمیت دیگر شامل ہیں۔

گراہم اسمتھ کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 10فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔