Sunday, September 8, 2024

اینی میٹڈ فلم ”آئس ایج فائیو“ لاہور میں ریلیز‘ بچوں کی چھٹیوں کا لطف دوبالا ہو گیا

اینی میٹڈ فلم ”آئس ایج فائیو“ لاہور میں ریلیز‘ بچوں کی چھٹیوں کا لطف دوبالا ہو گیا
July 11, 2016
لاہور (92نیوز) فلم ”آئس ایج فائیو“ کی ریلیز نے بچوں کی چھٹیوں کے لطف کو دوبالا کردیا۔ بچوں کی بڑی تعداد فیملی کے ہمراہ سینما میں مووی دیکھنے پہنچی۔ ننھے دوست شکوہ کرتے دکھائی دیے کہ فلم پہلے ریلیز ہو جاتی تو عید کا مزہ ڈبل ہو جاتا۔ تفصیلات کے مطابق نجی سینما میں ”آئس ایج فائیو کولیجین کورس“ کی نمائش کے موقع پر والدین کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے پہنچی۔ اینی میٹڈ مووی سے لطف اندوز ہونے والے بچے اس موقع پر خوش اور پرجوش دکھائی دیے۔ بچوں نے اپنی پسندیدہ فلم کے پانچویں پارٹ کو بہت پسند کیا اور اپنے فیورٹ کیریکٹرز معینی‘ بک، سکریٹ ،سڈ ،ڈی ایگو اور ایلی کی باتیں کرتے رہے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں آئس ایج کو بار بار دیکھتے ہوئے گزریں گی۔ فلم کے ساتھ کھانے پینے کا دور بھی چلتا رہا اور بچوں نے بھرپور انجوائے کیا۔