Friday, March 29, 2024

اینگرو مائننگ کمپنی کے سی ای او کی بلاول بھٹوسے ملاقات ،کمپنی کے پروجیکٹس پر بریفنگ دی

اینگرو مائننگ کمپنی کے سی ای او کی بلاول بھٹوسے ملاقات ،کمپنی کے پروجیکٹس پر بریفنگ دی
October 19, 2015
کراچی(92نیوز)اینگرو مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو تھر کول پاور پراجیکٹ اور سندھ میں کمپنی کے جاری دیگر منصوبوں کےبارے میں بریفنگ دی۔ تفصیلات کےمطابق بلاول ہاؤس کراچی میں اینگرو مائننگ کمپنی کے سی ای او نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور تھرکول پراجیکٹ کے علاوہ  اینگرو مائننگ کمپنی کے سندھ میں جاری دوسرے منصوبوں کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،  صوبائی وزیر انرجی اورخزانہ مراد علی شاہ، وزیرصحت جام مہتاب ڈہر، وزیر لایئواسٹاک جام خان شورو،صوبائی سیکریٹریز اور کمپنی کے عہدیدار شریک تھے۔