Wednesday, April 24, 2024

اینکر مرید عباس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم

اینکر مرید عباس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم
July 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی طارق دھاریجو کرینگے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ ، ایس پی کلفٹن ، ایس ایچ او درخشان اور ایس آئی یو درخشاں شامل ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تنازع 20 کروڑ روپے کا تھا۔ عاطف زمان بیرون ملک سے ٹائر امپورٹ کرتا تھا۔ عاطف زمان کو ہوش آگیا ہے ، اسپتال میں ہی اس کی گرفتاری ڈال دی گئی۔ انہوں نے کہا چوبیس گھنٹوں میں کیس کو حتمی مراحل میں لے جائینگے۔ کراچی میں کاروباری تنازع پر گولیاں چل گئیں  ، ٹی وی چینل کے اینکر سمیت 2 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا  ، ٹی وی اینکر مریدعباس اور ساتھی خضرحیات کے قتل کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی  ، جس میں مرید عباس کی لاش کو لفٹ کے ذریعے عمارت سے باہر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے ، اس دوران پولیس اہلکار بھی عمارت میں داخل ہوئے ۔ ایک اور فوٹیج میں 2 افراد کو سیڑھیوں سے اترتے اور جان بچانے کیلئے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے  ، جبکہ ملزم عاطف زمان اور اس کے ساتھ ایک شخص ہاتھ میں اسلحہ تھامے عمارت سے باہر جاتے اور پھر واپس آتا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے کال ڈیٹا ریکارڈ سے 35 افراد کی تفصیلات حاصل کرلیں  ، عاطف زمان نے اینکر اور خضرحیات سمیت 5 افراد سے رابطے کیے تھے  جبکہ مرید عباس کو بڑا بخاری اور خضرحیات کو چھوٹا بخاری آنے کا کہا تھا۔ پولیس نے مقتول کے 2 دوستوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے فائرنگ کے بعد جان بچاتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔