Wednesday, April 24, 2024

اینکر مرید عباس قتل کیس ، پولیس نے ٹائر اسمگل کرنے والے مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا

اینکر مرید عباس قتل کیس ، پولیس نے ٹائر اسمگل کرنے والے مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا
July 14, 2019
کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس قتل کیس اور ٹائر اسمگلنگ اسکینڈل میں پولیس نے ٹائر اسمگل کرنے والے مرکزی ملزم کا سراغ لگا لی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق شعیب نامی شخص پڑوسی ملک سے ٹائر اسمگل کرکے لاتا تھا اور عاطف زمان کو اسمگل شدہ ٹائر دیتا تھا۔ ادھر اینکر مرید عباس اور دوست خضرحیات کے قتل کیس میں پولیس چار روز گزرنے کے بعد بھی قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ پولیس کے مطابق عادل زمان کے موبائل کی آخری لوکیشن بالاکوٹ آئی تھی۔ لیکن کیا ملزم پولیس کے انتظار میں وہاں بیٹھا ہو گا؟ دوسری جانب واقعے میں بچ جانے والے عینی شاہد عمر ریحان کا بیان بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔ عمر ریحان کا کہنا ہے میں اور مرید ہوٹل پر چائے پی رہے تھے، عاطف زمان نے فون کر کے دفتر آنے کو کہا، ہم لوگ عاطف کے دفتر پہنچے، جس کے بعد ملزم بھی وہاں آ گیا۔ فائرنگ ہوئی تو  میں بہت مشکل سے جان بچا کر بھاگا۔