Thursday, April 25, 2024

اینڈی مرے کی پیری بس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جیت

اینڈی مرے کی پیری بس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جیت
March 21, 2015
کیلیفورنیا (سپورٹس ڈیسک) اینڈی مرے نے پیری بس اوپن کا کوارٹر فائنل جیت لیا۔ سیمی فائنل میں نواک جکووچ سے مقابلہ کریں گے۔ برطانوی ٹینس سٹار نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ٹورنامنٹ میں سپین کے فیلی سیانو لوپز کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ چار سے شکست دے دی۔ انڈین ویلز ٹینس گارڈن میں ہونے والے میچ میں مرے سارا وقت کمزور حریف پر حاوی دکھائی دیئے۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں ایک اور دوسرے میں دو بار لوپز کی سروس بریک کی۔ سیمی فائنل میں مرے کا مقابلہ عالمی نمبر ایک نواک جکووچ سے ہو گا جو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر ہی سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ ان کے حریف برنارڈ ٹامک نے کمر کی انجری کے باعث انہیں واک اوور دے دیا۔ دونوں آخری بار آسٹریلین اوپن کے فائنل میں مقابل ہوئے تھے جہاں جکووچ نے مرے کو ہرا دیا تھا۔