Tuesday, May 21, 2024

اینڈی مرے نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اینڈی مرے نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
October 21, 2019
بیلجیئم ( 92 نیوز) برطانیہ کے اینڈی مرے  نےسوئٹزر لینڈ کے سٹان وامرنکا کو شکست دیکر یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انٹرپ بیلجیئم میں کھیلے گئے یورپین اوپن ٹینس کے فائنل میں اینڈی مرے شروع سے ہی حریف پر چھائے رہے،انکی جیت کا اسکورچھ تین،چارچھ،چارچھ رہا۔ اینڈی مرے ہپ انجری کی وجہ سے دو سال تک کورٹ سے باہر رہے  ، دوسال بعد انہوں نے  کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیتا ہے ۔ اینڈی مرے میچ جیتنے کے بعد آبدیدہ ہوگئے  ، برطانوی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ  یہ انکے لیے بہت بڑی کامیابی ہے ،جسے وہ فراموش نہیں کرسکتے۔