Thursday, March 28, 2024

اینڈی مرے، رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اینڈی مرے نے گرینولرز کو اور رافیل نڈال کی سائمن بولیلی کے خلاف کامیابی

اینڈی مرے، رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اینڈی مرے نے گرینولرز کو اور رافیل نڈال کی سائمن بولیلی کے خلاف کامیابی
May 8, 2015
میڈرڈ (ویب ڈیسک) اینڈی مرے اور رافیل نڈال میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ نڈال نے بولیلی اور مرے نے گرینولرز کو شکست دی۔ سپین میں ہونے والے میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے سکینڈ سیڈ اینڈی مرے نے سپین کے مارسل گرینولرز کو آسان مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ برطانوی کھلاڑی کی جیت کا سکور چھے دو اور چھے صفر رہا۔ ایک دوسرے میچ میں تھرڈ سیڈ سپین کے رافیل نڈال نے اٹلی کے سائمن بولیلی کو چھے دو، چھے دو سے شکست دے کر سپرایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دی متروو سے ہو گا۔