Monday, May 13, 2024

اینڈریو اسٹراس اور جیف بائیکاٹ ’’سر‘‘ کہلائیں گے

اینڈریو اسٹراس اور جیف بائیکاٹ ’’سر‘‘ کہلائیں گے
September 10, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلینڈ کے دو سابق کپتانوں اینڈریو اسٹراس اور جیف بائیکاٹ کو سر کے خطاب دے دیا گیا۔ اینڈریو اسٹراس نے انگلینڈ کی جانب سے  100ٹیسٹ میچز کھیلے اور پچاس میں ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیے، اینڈیو اسٹراس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم دو بار ایشز سیریز  جیتنے میں کامیاب رہی۔ اسٹراس کی قیادت  میں انگلینڈ کی  ٹیم نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔ سابق انگلش کپتان جیف بائیکاٹ  کو بھی کرکٹ میں خدمات سر انجام دینے  پر سر کے خطاب سے نوازا گیا ، بائیکاٹ نے انگلینڈ کی جانب سے 108ٹیسٹ میچز میں آٹھ ہزار ایک سو چودہ رنز بنائے۔