اینڈرائیڈ فون کا زیادہ استعمال گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سبب بنتا ہے: نئی تحقیق
لاس اینجلس (ویب ڈیسک )اینڈرائیڈ فون کا زیادہ استعمال گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سبب بنتا ہے ۔
لاس اینجلس میں کی گئی تحقیق کے مطابق اسپتالوں میں گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی شکایت لے کر آنے والے نوجوان مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ گردن کی تکلیف کی شکایت کرنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اکثریت نہ صرف روزانہ زیادہ وقت کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادی تھی بلکہ پورے دن میں درجنوں ٹیکسٹ میسجز کیا کرتی تھی۔