Tuesday, May 14, 2024

اینڈرائیڈ فون سے بھی شیڈول ٹیکسٹ میسجز بھیج سکیں گے

اینڈرائیڈ فون سے بھی شیڈول ٹیکسٹ میسجز بھیج سکیں گے
February 28, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) اب اینڈرائیڈ فون سے بھی شیڈول ٹیکسٹ میسجز بھیجے جا سکیں گے ۔ گوگل میسجز سے اب ایس ایم ایس کو شیڈول کر کے وقت اور تاریخ سیٹ کر کے میسج کیا جا سکتا ہے ۔

گوگل عرصہ سے واٹس ایپ کے مقابل  اینڈرائیڈز میں اپنی ٹیکسٹ میسجز ایپ کو فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکشن جیسا بنانے پر کام کر رہا تھا۔ اب  گوگل کی جانب سے میسجز ایپ میں ایس ایم ایس شیڈول فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جس کی آزمائش پچھلے سال سے جاری تھی ۔

گوگل میسجز میں ایس ایم ایس کو شیڈول کرنے سے قبل اس ایپ کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور اگر فون میں نہیں تو انسٹال کریں کیوں کہ یہ فیچر فون کی ڈیفالٹ  میسج ایپ میں کام نہیں کریگا۔