Friday, March 29, 2024

اینڈرائیڈ‘ آئی او ایس‘ ونڈوز آلات کیلئے وٹس ایپ کا ویڈیو کال فیچر متعارف

اینڈرائیڈ‘ آئی او ایس‘ ونڈوز آلات کیلئے وٹس ایپ کا ویڈیو کال فیچر متعارف
November 17, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) وٹس ایپ نے بالآخر ویڈیو کال فیچر متعارف کرا ہی دیا۔ اس فیچر سے اینڈرائیونڈ‘ آئی او ایس اور ونڈوز آلات کے صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ نے بیٹا ورژن کے بعد اپنے تمام صارفین کیلئے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب وٹس ایپ کے تمام صارفین ویڈیو کالز کا فیچر استعمال کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ وٹس ایپ سے ویڈیو کال کرنے کیلئے صارفین کیلئے ویڈیو کال کا الگ بٹن متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ کال کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے ہی آڈیو کال اور ویڈیو کال میں سے ایک کا انتخاب کرنے کی آپشن سامنے آ جاتی ہے۔

پاکستان میں فی الحال یہ فیچر تمام صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہے لیکن امید ہے کہ وٹس اپنے پاکستانی صارفین کو جلد ہی اپ ڈیٹ کی سہولت دیتے ہوئے ویڈیو کال فیچر تک رسائی دے گا۔