Friday, May 17, 2024

اینڈ گیم نے 120 کروڑ ڈالر کمالیے

اینڈ گیم نے 120 کروڑ ڈالر کمالیے
April 29, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) سُپر ہیروز آئے اور آتے ہی چھاگئے، کامک سیریز ایونجرز کی  آخری کڑی اینڈ گیم نے  باکس آفس پر دھواں دھار انٹری دی اور امریکا، چین سمیت دنیا بھر سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کمالیے۔ مووی اینڈ گیم نے امریکی باکس آفس کے مطابق ساڑھے تین کروڑ ڈالر کما لیے ہیں جبکہ عالمی سطح پر اس کا بزنس ایک ارب بیس کروڑ ڈالر تک جاپہنچا ہے۔ ماوورائی قوتوں سے لیس خاتون کا جادو پھر رنگ دکھانے لگا ، کامک سیریز کی ایک اور فلم کیپٹن ماروِل چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئی، جس نے رواں ہفتے اکاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ دی کَرس آف لا للورونا کا خوف باکس آفس سے ختم ہونے لگا ۔ ہارر مووی رواں ہفتےپچھہتر لاکھ ڈالر کماکر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔