Monday, September 16, 2024

اینٹی کرپشن کورٹ نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو کرپشن کیسزمیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا

اینٹی کرپشن کورٹ نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو کرپشن کیسزمیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا
August 27, 2015
کراچی (92نیوز) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کو گرفتار کرکے دس ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے خلاف 12 مقدمات میں چالان اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر ملزموں کے خلاف ٹیڈاپ اسکینڈل میں مقدمات وفاقی اینٹی کرپشن میں زیر سماعت ہیں۔