Friday, May 10, 2024

اینٹی کرپشن مہم کے تحت 2 ارب 65 کروڑ کی سرکاری زمین واگزار کرا لی ، عثمان بزدار

اینٹی کرپشن مہم کے تحت 2 ارب 65 کروڑ کی سرکاری زمین واگزار کرا لی ، عثمان بزدار
November 19, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پنجاب حکومت نے اینٹی کرپشن مہم کے تحت 2 ارب 65 کروڑ کی سرکاری زمین واگزار کرا لی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا پنجاب میں اینٹی کرپشن مہم زوروں پر ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کو 51 ہزار شکایات موصول ہوئی۔ پی ٹی آئی حکومت نے مافیاز پر ہاتھ ڈالا ۔ 27 ماہ میں سرکاری زمین واگزار کرانے کی شرح میں اضافہ ہوا۔ اینٹی کرپشن مہم کا فائدہ عوام کو ہو گا۔ انہوں نے کہا اینٹی کرپشن کی افرادی قوت میں کمی ہے اس کو بھی پورا کریں گے۔ ادھر شہزاد اکبر بولے پنجاب میں اینٹی کرپشن کی وصولیوں کی شرح 532 فیصد رہی۔ ہمارے دور میں پنجاب میں اینٹی کرپشن کی ریکوری میں 32 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اینٹی کرپشن میں کچھ عملہ تو مستقل ہوتا ہے اور کچھ دوسرے اداروں سے لیا جاتا ہے۔