Wednesday, April 24, 2024

اینٹی ڈپریشن ادویات کے مضر اثرات اندازوں سے زیادہ ہیں : طبی ماہرین

اینٹی ڈپریشن ادویات کے مضر اثرات اندازوں سے زیادہ ہیں : طبی ماہرین
October 20, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ڈپریشن (مستقل افسردگی) میں مبتلا مریضوں نے دوران علاج استعمال ہونے والی ادویات کو تباہ کن قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں طبی ماہرین نے ڈپریشن میں مبتلا مریضوں سے اعداد و شمار اکٹھے کیے تو انکشاف ہوا کہ ان ادویات کے استعمال نے مریضوں کو زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ مریضوں کا کہنا تھا وہ اتنی تکلیف دہ حالت میں ہیں کہ وہ خود اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے بارے سوچتے ہیں۔ مریضوں کا کہنا تھا ان ادویات کے استعمال سے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے البتہ مرض کی شدت میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔ ان اعداد و شمار نے طبی ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ اس سے پہلے ماہرین کے اندازے کے مطابق 100 میں سے ایک مریض کو ان ادویات کے شدید مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ان ادویات کے مضر اثرات پہلے کے مقابلہ میں زیادہ شدید ہیں۔ ہر چار میں سے ایک مریض کو ایسی صورتحال کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ اینٹی ڈپریشن ادویات کا استعمال متاثرہ مریضوں میں بے چینی پیدا کر دیتا ہے۔ اس سے متاثرہ مریض ہیجان میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ان میں خودکشی کے خیالات پیدا ہونے لگتے ہیں۔