Wednesday, April 24, 2024

اینٹی وائرل دوا ریمڈوسویر سے کورونا مریض جلد صحتیاب ہوجاتے ہیں، امریکی تحقیق

اینٹی وائرل دوا ریمڈوسویر سے کورونا مریض جلد صحتیاب ہوجاتے ہیں، امریکی تحقیق
May 1, 2020
نیویارک (92 نیوز) امریکا میں سرکاری سطح پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی وائرل دوا ریمڈوسویر سے کورونا وائرس کے مریض جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اینٹی وائرل دوائی ریمڈوسویر کوویڈ نائنٹین کا زور توڑنے میں مدد  دیتی ہے، امریکی ماہرین کی جانب سے نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔ نیشنل ایجنسی آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزز کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی   کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے ادارے نے ابھی اس دوا کا باقاعدہ جائزہ لینا ہے لیکن انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ مریضوں کی جلد صحت یابی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی نے بتایا کہ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ  ریمڈیسیوئیر کروونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا عرصہ ایک تہائی کم کرسکتی ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کو صحت یاب ہونے میں 15 دن لگتے ہیں لیکن جن مریضوں کو ریمڈیسیویر دی گئی، وہ 11 دن میں صحت یاب ہوگئے۔ این ایس یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے  یہ دو ایبولا وائرس سے بچانے کیلئے بھی استعمال کی گئی تھی اور اب بھی بہتر نتائج مل رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ  ایف ڈی اے  جلد کورونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈیسیویر کے استعمال کی منظوری دے گی۔