Saturday, April 20, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر چھاپہ، بیٹا طیب ایوب گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کا سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر چھاپہ، بیٹا طیب ایوب گرفتار
July 21, 2019
 بہاولپور (92 نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کا بیٹا طیب ایوب گرفتار کر لیا۔ طیب ایوب سے چار من چرس برآمد کر لی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اے این ایف نے بہاولپور کے علاقہ کوثر کالونی میں ن لیگی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ملزم طیب ایوب کی نشاندہی پر اے این ایف نے آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی اسلم رند کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران اسلم رند کے بیٹے عدیل اسلم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس دونوں ملزمان کو لے کر لاہور روانہ ہوئی۔ کچھ دن پہلے اے این ایف نے ن لیگ کے ایم پی اے رانا ثناء اللہ کو پندرہ کلو ہیروئن سمیت گرفتار کیا تھا۔