Thursday, April 18, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن

اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن
January 1, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ گلشن اقبال سے منشیات فروش کو گرفتار کر کے کوکین اور کرسٹل برآمد کر لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم انٹر کا طالب علم ہے اور ٹیلی فون پر طلباء کو کرسٹل اور کوکین فروخت کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا بڑا بھائی بھی منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہے۔ اے این ایف نے کراچی، سکھر اور حیدرآباد میں تعلیمی اداروں کے باہر چھاپے مار کر پانچ  منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے گیارہ کلوگرام سے زائد حشیش اور کرسٹل آئس برآمد ہوئی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کی گئی کارروائی کے دوران کنٹینر سے 16 ہزار 800 لیٹر سے زائد سلفیورک ایسڈ برآمد کرلیا۔