Wednesday, April 24, 2024

اینٹی میٹڈ فلم کارزتھری کا تیسرا ٹریلرریلیز

اینٹی میٹڈ فلم کارزتھری کا تیسرا ٹریلرریلیز
January 11, 2017
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)کار ریسنگ کے دیوانوں کیلئے خوش خبری ، اینی میٹڈ فلم کارزتھری کا  تیسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق جدید دور کے تقاضوں سے لیس لیجنڈری ریسنگ کار لائٹنگ میک کوئن  ایک بارپھر سے ریس کے شوقین افراد کے چھکے چھڑانے کیلئے تیار ہے.لائٹنگ میک کوئن کا مقابلہ نئی حریف جیکسن سٹارم سے ہوگا۔ فلم میں میک کوئن کیلئے  اوون ولسن  جبکہ جیکسن سٹارم  کیلئے آرمی ہیمر نے  اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہےکرسٹیلا اونزا فلم کی ہیروئن ہیں جو  لائٹنگ میک کوئن کی ٹرینر اور ریسنگ ٹیکنیشن کے فرائض بھی سرانجام دیں گی۔ فاسٹ ایکشن سے بھرپور فلم میں  بونی ہنٹ چیچ مارین، مائیکل ولز، پال وولی نے بھی مختلف کرداروں کو اپنی آوازیں دی ہیں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ فلم  رواں سال سولہ جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما سکرینوں کی زینت بنے گی۔