Monday, May 6, 2024

اینجلیک کیربر اورمیڈسن فیملی سرکل کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

اینجلیک کیربر اورمیڈسن فیملی سرکل کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں
April 12, 2015
کیرولینا (ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار اینجلیک کیربر اپنی ہم وطن آندریا پیٹکویچ کو شکست دے کر فیملی سرکل کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہونے والے فیملی سرکل کپ کے سیمی فائنل میں اینجلیک کیربر نے اپنی ہم وطن  دفاعی چیمپئن تھرڈ سیڈ آندریا پیٹکویچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔ اینجلیک کی کامیابی کا سکور چھ چار اور چھ چار رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں امریکی کی میڈسن کیز کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی لوسی رڈیکا سے ہوا جس میں امریکی کھلاڑی نے چھ ایک اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ فیملی سرکل کپ کا فائنل آج ہو گا جس میں جرمن کھلاڑی اینجلیک کیربر اور امریکی کھلاڑی میڈسن کیز آمنے سامنے ہوں گی۔