Friday, April 19, 2024

این ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف

این ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف
September 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) این ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے زیادہ تر ڈسٹرکٹ میرپور سے نقصانات کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آرمی سے رابطے میں ہیں۔ چئیرمیں این ڈی ایم اے‏ نے کہا ہمارے لوگ جہلم میں پہنچ چکے ہیں۔  ‏امدادی ٹیمیں کارروائیوں میں لگی ہیں۔ ‏جن علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے وہ دور دراز کے علاقے نہیں ہیں۔  این ڈی ایم اے ، ٹیمیں ، زلزلے ، متاثرہ ، علاقوں ، امدادی ، کارروائیوں ، مصروف این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے صورتحال کیلئے کنٹرول سنٹر قائم کر دیا۔ دوسری طرف گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا۔ انوہں نے کہا پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں بروقت امداد فراہم کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں آئندہ ایسی ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے۔ گورنر سندھ نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ ہے۔ این ڈی ایم اے زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے۔