Saturday, April 27, 2024

این ڈی ایم اے کی طرف سے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع

این ڈی ایم اے کی طرف سے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع
May 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) این ڈی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع ہو گئی۔ بلوچستان کے چار اسپتالوں کو سامان روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج روانہ کیے گئے سامان میں تین پی سی آر ٹیسٹنگ مشینیں اور 20 ہزار مکمل ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔ بلوچستان کو 20 ہزار سرجیکل ماسک، 6 ہزار D-95 اور 10ہزار KN-95 ماسک ارسال کیے گئے۔ 14 ہزار حفاظتی سوٹ، 16 ہزار جوڑے دستانے اور 500 گاؤنز بھی سامان میں دیئے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے بلوچستان کے لیے 500 فیس شیلڈ اور 800 حفاظتی عینکیں ارسال کی گئی ہیں۔ 8 ہزار سینٹائزر کی بوتلیں بھی سامان میں شامل ہیں۔ باقی تمام صوبائی اکائیوں کے لیے بھی پانچویں کھیپ کا سامان ارسال کیا جا رہا ہے۔