Tuesday, April 23, 2024

این ڈی ایم اے کورونا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار نبھا رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

این ڈی ایم اے کورونا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار نبھا رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
March 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پاکستانی عوام سے مشکل وقت میں مدد کی اپیل کر دی، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں این ڈی ایم اے کورونا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردارادا کر رہا ہے، کوئی حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہے تو ان نمبرز 0334-5888555 یا 092519201056 پر رابطہ کرسکتا ہے، [email protected] پر ای میل بھی کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 892 کنفرم کیسز ہیں۔ صوبائی حکومتیں کوشش کررہی ہیں شہری گھروں تک محدود رہیں۔ امید ہے اقدامات کے نتیجے میں بیماری کا پھیلاؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ حالات کے مطابق اقدامات بھی تبدیل ہونگے۔ معاون خصوصی صحت کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کورونا سے بچاؤ کیلئے فرنٹ لائن پر ہے، این ڈی ایم اے مطلوبہ آلات کی فراہمی ممکن بنا رہی ہے، لوگوں کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کیلئے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ 5 ہزار طبی عملے کو کورونا سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ تیار کر رہے ہیں، قومی سطح پر رضاکارانہ پروگرام بھی ترتیب دے رہے ہیں، 7 ہزار 736 مشتبہ افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ کورونا وائرس سے 63 فیصد مرد اور 37 فیصد خواتین متاثر ہیں۔ 6 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔