Thursday, April 25, 2024

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کیلئے مزید سامان روانہ کر دیا

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کیلئے مزید سامان روانہ کر دیا
May 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ‏ترسیل جاری ہے۔ این ڈی ایم اے نے صوبہ خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو سامان روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کے پی کو 52 ہزار 5 سو فیس ماسک اور 25 ہزار 473 دوسرے ماسک بشمول این 95 ‏ارسال کیے گئے۔ آزاد کشمیر کو 10 ہزار 500 فیس ماسک اور 5 ہزار 95 دوسرے ماسک بشمول این 95 ‏ماسک ارسال کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ کے پی کو 31 ہزار 278 حفاظتی سوٹ، 28 ہزار 875 جوڑے دستانے اور 7 ہزار ‏‏917 جوڑے شوز کور بھی سامان میں دیئے گئے ۔ آزاد کشمیر کو بیجھے گئے سامان میں 6 ہزار 256  حفاظتی سوٹ، 5 ہزار 775 جوڑے دستانے اور 1583 ‏جوڑے شوز کور بھی شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق کے پی کے لیے 1995 سرجیکل کیپس، 4 ہزار 200 فیس شیلڈ اور 2 ہزار 940 ‏حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔ آزاد کشمیر  کے لیے 400 سرجیکل کیپس، 840 فیس شیلڈ ، 588 حفاظتی عینکیں ‏بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے 2 ہزار 100 سرجیکل گاؤن کے پی کو اور 420 گاؤن آزاد کشمیر کو ارسال ‏کیے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف سائز کی پیکنگ میں سنیٹائزر بھی  کے پی اور آزاد کشمیر کو ‏ارسال کیے گئے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ بلوچستان کو پانچویں کھیپ پہلے ہی بھجوادی گئی ہے۔ پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو  سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ‏ہے۔