Thursday, March 28, 2024

این ڈی ایم اے سے صوبوں کو کورونا کے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل مکمل

این ڈی ایم اے سے صوبوں کو کورونا کے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل مکمل
May 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبوں کو کورونا کے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل مکمل ہو گئی۔ پنجاب کو ہزاروں حفاظتی سوٹ، ماسک اور سرجیکل دستانے بھیجے گئے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کو  4 ہزار 410 ڈی۔95 اور 68 ہزار 40 این 95 ماسک جاری کر دئیے جبکہ ایک لاکھ 57 ہزار 500 میڈیکل فیس ماسک بھی پنجاب کے اسپتالوں کو ارسال کیئے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کو حفاطتی سامان ارسال کیا گیا اس میں93 ہزار 833  حفاظتی سوٹ، 86 ہزار 625 سرجیکل دستانے، 12 ہزار 600 فیس شیلڈ، 6ہزار 300 سرجیکل گاؤنز اور5ہزار 986 کیپ، 23ہزار 751 شوز کور، 8ہزار 820 حفاظتی عینکیں اور 8 ہزار 825 سنیٹائزر شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سندھ، ،خیبرپختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو پہلے ہی سامان کی پانچویں کھیپ دی جاچکی ہے جبکہ عید سے پہلے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کا سامان بھی جاری کردیا جائیگا۔