Friday, April 19, 2024

این ٹی ایس کے سربراہ ڈاکٹر شیرزادہ خان عہدے سے برطرف

این ٹی ایس کے سربراہ ڈاکٹر شیرزادہ خان عہدے سے برطرف
November 23, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) این ٹی ایس کے سربراہ ڈاکٹر شیرزادہ خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا ۔ کامسیٹس واہ کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طیب اکرم کو نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا۔
کامسیٹس کے چانسلر نیر دوستیں ڈومکی کا این ٹی ایس بدعنوانیوں کا نوٹس کام دکھانا شروع ہ و گیا ۔ میردوستیں ڈومکی نے ڈاکٹر شیرزادہ خان کو عہدے سے ہٹا کر انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی کہ این ٹی ایس میں بدعنوانیوں سے قومی ادارے کامسیٹس کی بدنامی ہوئی
ریکٹر کو ہدایت دی گئی تھی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور ڈاکٹر شیرزادہ خان کو عہدے سے الگ کر دیا جائے۔
این ٹی ایس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین راحیل قمر کی صدارت میں ہوا جس میں کامسیٹس واہ کیمپس کے ڈائریکٹر برگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر طیب اکرم کو این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی۔
این ٹی ایس کے سابق سی ای اوہارون الرشید کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر شیرزادہ کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد سیکرٹری این ٹی ایس نے ڈاکٹر طیب اکرم کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔