Thursday, April 25, 2024

این مورگن نے بھی اپنے ورلڈ چیمپئن بننے پر سوالات اٹھا دیے

این مورگن نے بھی اپنے ورلڈ چیمپئن بننے پر سوالات اٹھا دیے
July 20, 2019
لندن ( 92 نیوز) ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان این مورگن نے اپنی جیت پر سوالات اٹھا دیے، انگلش کپتان کا کہنا ہے  میچ برابر ہونے پر ایک ٹیم کو باؤنڈریز کی بنیاد پر  کامیاب  قرار دے دینے کا فیصلہ منصفانہ نہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کی متنازعہ جیت کی گونج برقرار ہے ،  چیمپئن ٹیم کے کپتان این مورگن نے حیران کن طور پر میچ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔ انگلش کپتان این مورگن نے باؤنڈریز کی بنیاد پر ٹیم کی جیت کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا،،این مورگن کا کہنا ہےمجھے نہیں لگتا کہ  میچ برابر ہونے پر باؤنڈریز کی بنیاد پر ایک ٹیم کو فاتح قرار دے دیا جائے ۔ این مورگن نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ میچ کے دوران کسی بھی لمحے میں محسوس نہ ہو ا کہ میچ ہم ہی جیتیں گے۔ انگلش ٹیم کو باؤنڈریز کی بنیاد پر ورلڈ چیمپئن قرار دینے کے فیصلے کو  شائقین اور ماہرین نے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔