Thursday, April 25, 2024

این سی اے برطانیہ نے پاکستانی شخصیت سے 190 ملین پاؤنڈ کی سیٹلمنٹ کرلی

این سی اے برطانیہ نے پاکستانی شخصیت سے 190 ملین پاؤنڈ کی سیٹلمنٹ کرلی
December 3, 2019
لندن ( 92 نیوز ) نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی شخصیت  سے 190 ملین پاؤنڈ کے اثاثوں پر سیٹلمنٹ کر لی ۔ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ نے معروف پاکستانی شخصیت  کی 190 ملین پاؤنڈ کی پیشکش قبول کر لی ۔ 50 ملین کی جائیداد اور  140 ملین پاؤنڈ کے بینک اکاؤنٹس کی پیشکش قبول کی گئی ہے ۔ این سی اے معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کیخلاف تحقیقات کررہی تھی۔