Thursday, April 25, 2024

این سی اوسی کی ہدایت پرعیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں مزید 2 دن اضافے کی سمری تیار

این سی اوسی کی ہدایت پرعیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں مزید 2 دن اضافے کی سمری تیار
July 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سینٹر (این سی اوسی) کی ہدایت پرعیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں مزید 2 دن اضافے کی سمری تیار کرلی گئی۔

عید کی چھٹیاں 3 دن سے بڑھا کر 5 دن کرنے کی سمری دوبارہ تیار کی گئی۔ عید کی تعطیلات 20 سے 24 جولائی تک کی جائیں۔ وزارت داخلہ سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر بیس، اکیس اور بائیس جولائی کو تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ادھر عیدالاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے ہائی رسک سیکٹرز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ این سی اوسی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ مویشی منڈیوں اور عید الاضحیٰ سے متعلق ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے۔

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی،، ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا بھی اجراء کردیا گیا۔

ریسٹورنٹس، جم، سینما اور شادی ہالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ، مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے ہی جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔