Wednesday, May 8, 2024

این سی اوسی کا اجلاس‏، ایس او پیز پر عمل کرانے کا جائزہ

این سی اوسی کا اجلاس‏، ایس او پیز پر عمل کرانے کا جائزہ
May 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس‏ ہوا۔ عید کے باقی ایام میں شہریوں کی نقل وحرکت روکنے اور ایس او پیز پر عمل کرانے کا جائزہ لیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی ہو گی ۔ سیاحتی مقامات پر قائم ہوٹلز کو بکنگ منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ‏سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو واپس بھیجا جائے۔ میڈیکل سٹورز، ویکسینیشن سینٹرز، بیکریز پابندی سے مستثنٰی ہونگے۔