Tuesday, April 23, 2024

این سی اوسی نے خیبرپختونخوا میں انسداد کورونا اقدامات کولائق تحسین قرار دیدیا

این سی اوسی نے خیبرپختونخوا میں انسداد کورونا اقدامات کولائق تحسین قرار دیدیا
July 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے خیبرپختونخوا میں انسداد کورونا اقدامات کو لائق تحسین قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں پورے خطے میں کورونا کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال حوصلہ افزا ہے۔ ملک میں انسداد کورونا وباء اقدامات پر غور کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفگتو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کا خطرہ موجود ہے عوام عید الالضحٰی سادگی سے منائیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ خطے میں کورونا کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال حوصلہ افزاء ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے خود بھی عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا اور عوام کو بھی احتیاط کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعلٰی محمودخان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد سیاحتی مقامات کھولنے کے لئے این سی سی کے اجلاس میں مشاورت ہوگی۔