Thursday, April 18, 2024

این سی او سی کی شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت

این سی او سی کی شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت
May 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت کردی۔ سیاحتی مقامات ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

این سی او سی نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں شدید متاثرہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھولے کی ہدایت کی گئی۔ متعلقہ حکام تعلیمی اداروں کے بارے میں احکامات جاری کریں۔

کم متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے، 5 فیصد سے کم مثبت کیسز والے اضلاع میں زیادہ خطرات نہیں۔ تعلیمی اداروں کے بارے میں فیصلہ 19اور 20مئی کو کیا گیا۔ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے، 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے اجلاس 3 جون کو ہوگا۔

این سی او سی نے سیاحت 24 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، سیاحت سے متعلق این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔

ہوٹلز مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور شناختی کارڈ لازمی طلب کریں۔ ویکسی نیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ جمع کرائیں گے
یکم جون کے بعد 50 سال سے زائد عمر افراد کو بغیر ویکسی نیشن کمرہ نہیں ملے گا۔

یکم جولائی کے بعد 40 سال کے افراد کو بھی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرائے جائیں۔ مسافر ہر سیاحتی مقام پر ماسک لازمی پہنیں اور سینیٹائزر ساتھ رکھیں گے۔