Tuesday, April 16, 2024

این سی او سی کا یکم ستمبر سے 17 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کا یکم ستمبر سے 17 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ
August 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) ملک میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کے لیے این سی او سی نے اہم فیصلے کر لیئے۔ یکم ستمبر سے 17 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہو گی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا یکم ستمبر سے 17 سال سے زائد افراد کے لیے ویکسین شروع کر رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جبکہ 31 اگست کے بعد سکول ٹرانسپورٹرز بغیر ویکسین کام نہیں کر سکیں گے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ ہونے پر فضائی سفر نہیں ہو سکے گا ۔ نان ویکسی نیٹڈ مسافر پاکستان آ سکیں گے نہ بیرون ملک جا سکیں گے ۔ 15 ستمبر کے بعد موٹرویزپر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز اور 15 اکتوبرکے بعد مکمل ویکسین نیشن لازمی ہو گی ۔ میٹرو بس اور ٹرین پر بھی 15 ستمبر کے بعد ویکسین کی ایک ڈوز ضروری ہو گی ۔

اسد عمر نے بتایا کہ ہوٹل اورگیسٹ ہاوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا ۔