Thursday, March 28, 2024

این سی او سی کا یکم جولائی سے کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنیکا فیصلہ

این سی او سی کا یکم جولائی سے کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنیکا فیصلہ
June 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے یکم جولائی سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنیکا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں جاری کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا جن کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا۔ نئی پابندیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق یکم جولائی سے گاروباری سرگرمیاں کے اوقات کار میں توسیع کرتے ہوئے رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو ہفتہ وار 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔

کورونا وباء کے علاقوں میں لاک ڈاون کا نفاذ ہو گا، تمام ان ڈور اور آوٹ ڈور عوامی اجماعات، مذہبی اور ثقافتی اجتماعات پر پابندی برقرا رہے گی۔

مارشل آرٹ، باکسنگ، رگبی، واٹر پولو، کبڈی، ریسلنگ کے مقابلوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ جمز میں صرف ویکسین کروانے والے افراد جا سکیں گے۔

پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری ایس او پیز جاری رہیں گے۔ سیاحت سے متعلق پالیسی علیحدہ سے جاری کی جائے گی۔

گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق این سی او سی میں کوئی اجلاس نہیں ہوا، بچوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ وفاقی اکائیوں کی صوابدید ہے۔