Thursday, May 9, 2024

این سی او سی کا کورونا ویکسی نیشن کیلئے طے کردہ طریقہ کار کا نوٹس

این سی او سی کا کورونا ویکسی نیشن کیلئے طے کردہ طریقہ کار کا نوٹس
February 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ویکسی نیشن کیلئے طے کردہ طریقہ کیوں اختیار نہیں ہورہا؟، سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر اسد عمر نے نوٹس لے لیا۔

اسد عمر نے صوبوں کو گائیڈ لائن کے تحت ویکسین لگانے کی ہدایت کردی ، کہا کسی کو بھی ویکسین سسٹم کو بائی پاس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ویکسی نیشن کے لیے طے کردہ طریقہ کیوں اختیار نہیں ہورہا؟۔ابھی صرف فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی نرو سینٹر اور آر ایم ایس ویکسین سسٹم کو بائی پاس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،نرو سینٹر ویکسی نیشن مہم میں شفافیت کو یقینی بنائے ۔

این سی او سی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 27 ہزار 228 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکیسن فراہم کی جاچکی ہے،اعلامیہ  میں مزید بتایا گیا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز 1166 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنی اہلیت دیکھ سکتے ہیں، جبکہ تصدیق ہونے پر ہیلتھ ورکر کو ایک خصوصی کوڈ جاری کیا جائیگا۔