Saturday, May 11, 2024

این سی او سی کا آج سے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز کھولے جانے کا حتمی فیصلہ

این سی او سی کا آج سے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز کھولے جانے کا حتمی فیصلہ
September 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی کی جانب سے آج سے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کی کلاسز کھولے جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت اجلاس میں دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے تعلیم نے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مڈل کلاسز آج سے کھولنے کا اعلان کردیا۔ بولے حالات بہتر رہے تو پرائمری اسکول بھی کھولیں گے۔ وزیر تعلیم  سندھ سعید غنی کا کہنا ہے سندھ میں چھٹی سے 8 ویں تک کلاسز 28 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی۔ تمام اسکولز 28 ستمبر کو چھٹی سے 8 ویں تک کلاسز شروع کرنے کے پابند ہوں گے۔