Saturday, May 11, 2024

این سی او سی کا کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش

این سی او سی کا کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش
July 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کیا۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اموات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے کراچی میں کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

این سی او سی نے ‏کراچی میں وباء کے پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے سندھ حکومت کی ہرممکن مدد کا فیصلہ کیا ہے ۔ تشویشناک مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ  وینٹی لیٹرز ، آکسیجنیٹڈ بیڈز اور آکسیجن فراہمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ایس او پیزعملدرآمد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعیناتی میں بھی مدد کی جا رہی ہے۔